بھارتی مسلمانوں کا شدید احتجاج، مودی  کی صفائیاں

شائع 22 دسمبر 2019 01:45pm

بھارتی مسلمانوں کے شدید احتجاج  پر مودی چکراگئے۔بھارتی وزیراعظم رجسٹر آف سٹیزن قانون کے حوالے سے صفائیں پیش کرنے لگے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا این آر سی پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں۔ اس حوالے سے کوئی قوانین نہیں بنے، سارا ملبہ اپنی عدلیہ پر ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ  عدالت نے آسام میں این آر سی کے نفاذ کا کہا تھا، ہمیں عدالتی حکم پر کرنا پڑا۔

این آرسی اور سٹیزن شپ ایکٹ کے ذریعے مسلمانوں اور ہندوں میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش کرنے والے مودی

نے پورے بھارت کو خطرے میں ڈال دیا۔

کئی دن سے جاری مظاہروں میں درجنوں مسلمان جاں بحق ہوگئے۔مظاہروں کا سلسلہ دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا۔

اس صورتحال نے مودی کو چکرا کر رکھ دیااور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والااب ملبہ عدالت پر ڈالنے لگا۔

دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں توعدالت نےکہاتھا کہ آسام میں این آرسی کا نفاذ کرو جو ہمیں کرنا پڑا۔این آر سی نہ تو پارلیمنٹ میں زیر بحث ہےنہ ہی اس حوالے سے کوئی قوانین بنائے گئے ہیں۔