خیبرپختونخوا میں برفباری اور 2روز تک بارش جاری رہنے کا امکان
فائل فوٹوپشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی میدانی علاقوں میں بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات نے صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں 2روز تک بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ۔
پشاور، نوشہرہ، چارسدہ سمیت خیبرپختونخوا کے کئی میدانی اضلاع میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ تک خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کی وجہ سے تمام بالائی اور میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
وادی سوات، کلام، نتھیاگلی میں درجہ حرات منفی 2، کاغان اور ناران میں منفی 3، سیدو شریف سوات میں 4ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ اور کلام میں منفی 5 اور منفی 9 رہے گا ۔
اس طرح چترال میں موسم ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہے گاجبکہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی اور نوشہرہ سمیت ملاکنڈ ڈیژون میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔