خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع
فائل فوٹولاہور :احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمینوں کا اصل ریکارڈ طلب کرنے کی درخوا ست پر ملزمان کو نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ کیس پر سماعت کی،لیگی رہنماءخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
نیب نے زمینوں کی ملکیت کے اصل ریکارڈ پیش کرنے کےلیے درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پیراگون سوسائٹی کے مدعی کون ہیں، تفتیشی اور وکیل مطمئن نہیں کر پا رہے ،چیئرمین کو طلب کرلیتے ہیں،جس پرنیب کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر وعدہ معاف گواہ سے ملاقات کی گئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو ملزم کو ایسے ہی بری کردیتے ہیں۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس گواہ کی زیادہ ضرورت ہے۔
عدالت نے سوسائٹی کی زمینوں کا اصل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر ملزمان کو نوٹسز جاری کردیئے اور خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11فروری تک توسیع کردی۔
عدالت نے زمینوں کی خریدو فروخت اور اکاؤنٹ فریز کیے جانے سے متعلق درخواست پر وکلا ءکو آئندہ سماعت پر بحث کی ہدایت کردی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔