پاکستان نے مودی کےاشتعال انگیزبیان کومستردکردیا
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اشتعال انگیزبیان کومستردکردیاہے۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کاکہناتھاکہ یہ ریمارکس بھارت کے پاکستان سےمتعلق لاعلاج جنون کے عکاس ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنےکےلئے پوری طرح سے تیار ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا جنگجو اورغیرذمہ دارانہ بیانات کویکسرمسترد کرتےہیں۔بی جےپی اندرونی معاملات سےتوجہ ہٹانےکےلئےبیانات دیتی ہے۔اقلیتوں سےسلوک پربھارتی حکومت کوشدید تنقید کاسامنا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان نےبالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈونچرکابھرپورجواب دیا۔بھارتی جہاز گرایا اور پائلٹ گرفتار کیا گیا۔افواجِ پاکستان کی اہلیت اورعزم کوکم نہ سمجھاجائے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔