بےنظیر انکم سپورٹ کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایت
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرے گا۔ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر عظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران اور ان کی بیگمات نے فائدہ اٹھایا۔یہ پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کےلئےتھا۔افسوس کہ یہ پروگرام بھی کرپشن کی نذر ہو گیا۔
شہزاد اکبرنے کہا کہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرےگا۔ ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کےلئے ایف آئی اے کوتحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ مجموعی طور پرمختلف گریڈز کے ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین نے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ وفاقی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔