پنجاب میں سردی کی شدت اور دھند میں اضافہ،ٹریفک کی روانی متاثر
فائل فوٹولاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر سردی کی شدت اور دھند میں اضافہ ہو گیا، دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
پنجاب بھر میں بارشوں کا وقفے وقفے سے جاری سلسلہ تو رک گیا مگر اب سردی کے ساتھ دھند کے بھی ڈیرے ہیں۔
صبح کے وقت دھند مگر دن بڑھتے ہی سورج کی کرنیں دھند کے بادلوں کو دور بھگا دیتی ہیں،شہری جہاں ٹھنڈے موسم کے مزے لے رہے ہیں وہیں دھند کے باعث انہیں مشکلات کا بھی سامنا رہا۔
ملتان، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، وہاڑی، جہانیاں، لودھراں اور پتوکی سمیت کئی شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں،رات کو دھند کے باعث بند کی گئی ملتان سے خانیوال اور جلالپور پیروالا سے ملتان موٹروے صبح حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی و میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔