فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر3 فرروی کو دوبارہ سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔
درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔
ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔
مزید خبریں
کیچ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور قتل
ملک کیخلاف ہونی والی سازشوں سے 9 مئی کو آگاہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کا اعلان
اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات
آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیاں پھنس گئیں
لاہور: سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مماثلت کا انکشاف
وزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت دوبارہ پٹری پر لانے کا عزم
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.