گوجرخان میں تیز رفتار کار کی ٹرک کو ٹکر،4افراد جاں بحق
فائل فوٹوگوجرخان میں تیزرفتارکارنے سڑک کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکر ماردی،حادثے میں 3بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر ایک ہوٹل کے قریب تیزرفتارکارسڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی ،جس کے نتیجے میں 4افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جاں بحق ہونے والوں میں 3بھائی بھی شامل ہیں۔
حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،ریسکیو1122نے جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال گوجرخان پہنچا دیں ۔
جاں بحق افراد میں تینوں بھائیوں کی شناخت ثاقب ،راشد اورحسن کے نام سے ہوئی،پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔