کورونا وائرس :پاکستان اورچین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن معطل

شائع 31 جنوری 2020 11:00am
فائل فوٹو

اسلام آباد؛ کوروناوائرس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نےپاکستان اورچین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن معطل کردیئے۔

 چین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کے معاملے پر سی اے اے نےپاکستان اورچین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن معطل کردیئے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق،پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں2فروری تک منقطع رہیں گی،یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ۔

سول ایوی ایشن کےایڈیشنل ڈائریکٹرنےباقاعدہ طورپراحکامات تمام ایئرپورٹس منیجرزکوجاری کردیئے ہیں۔

جس میں کہا گیا ہے کہ نئےاحکامات کے کسی بھی ایئرپورٹ سے چائنہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ نہیں کی جائیں گی ،پی آئی اے بھی اس میں شامل ہے۔