بھارت کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی جبر وتشدد اور کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی افواج کے بدترین مظالم بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے غیر متزلزل عزم اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں،5فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار نے غیر آئینی اورغیر قانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے،کشمیری عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے، اس دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔
وزیرعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔