وزیراعظم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 05 فروری 2020 10:29am
فائل فوٹو

مظفر آباد:وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد پہنچے،جہاں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پوراورچیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کو مظفرآباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ،عمران خان  پاکستان کے اصولی مؤقف سے کشمیری نمائندوں کو آگاہ کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے ،وزیراعظم جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔