'کشمیری انسان ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں جو انہیں نظرانداز کیا جائے'
کامل علی آغا- فائل فوٹومسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ اس لیے کہاکہ کشمیر آزاد ہوگا تو رگوں میں خون دوڑے گا ۔
لاہور میں مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہزاروں کشمیری بچوں کو پیلٹس گنوں سے نابینا بنا دیا اور ہزاروں کے بازو کاٹ دیے جبکہ ہزاروں عورتوں کی عصمت دری کی۔ لیکن افسوس ہے کہ دنیا کی انسانی حقوق کی ساری تنظیمیں اس واقعے پر خاموش ہیں ۔
انہوں نے کہا کشمیری انسان ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں ہیں کہ ان پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز کیا جائے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔