الیکشن کمیشن کی بلاول کو مکمل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت
فائل فوٹواسلام آباد:کاغذات نامزدگی اورسالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکومکمل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں3 رکنی کمیشن نے سماعت کی،بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹرشیرازپیش ہوئے ۔
بیرسٹرشیراز نے دلائل دیئے کہ بلاول بھٹوملک سے باہر ہیں ، دستاویزات جمع کرانے کےلیے مزید ایک ماہ وقت دیا جائے ۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پہلے ہی کافی ٹائم دے چکے ہیں، مکمل دستاویزات جمع کرائیں،اب مزید ایک ماہ کاوقت نہیں دے سکتے ۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔