وزیر اعظم اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں، چوہدری شجاعت

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020 11:07am
فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو اتحادیوں پر اعتماد کرنے اور فسادیوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

صدر مسلم لیگ قائداعظم چوہدری شجاعت حسین نے عمرہ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور روہیں،عمران خان کے مشیروں کو چاہیئے کہ وہ اتحادیوں سے محبت اور فسادیوں سے دوری کا سبق دیں ۔

چوہدری شجاعت نے مزید کا کہ فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی ہے،دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو فسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بغیر کسی لالچ کے عمران خان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ اس پر قائم رہیں گے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے 3 مرتبہ انہیں خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی ہے،اپنے لیے معافی کے علاوہ کبھی کوئی دعا نہیں کی،اب بھی وہ عوام کی خوشحالی کےلیے ہی دعا مانگیں گے۔