کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،دفتر خارجہ

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020 11:07am
فائل فوٹو

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہےکہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیرکوئی ایونٹ نہیں جدوجہد ہے ، کرونا وائرس سے متعلق چین سے رابطے میں ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتےہوئے  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربربریت کے حوالےسےآگاہ کیا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،بھارت نے 5 اگست سے کشمیری عوام کوبنیادی آزادیوں سے محروم رکھا ہوا ہے ، کشمیری آج بھی آزادفضامیں سانس لینےکا خواب دیکھ رہےہیں۔

عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ بھارت نےکشمیرکودنیاکی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیا،مودی حکومت نےکشمیریوں پرزمین تنگ کردی ہے ،کشمیرمیں ادویات اور بنیادی اشیاکی قلت ہے ،وزیراعظم نے دنیا کےہرفورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نےملائیشین ہم منصب کوکشمیرمیں مظالم سےآگاہ کیا، کل پوری پاکستانی قوم نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ پربھارتی سنئیر سفارتکار کو طلب کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے  کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہ کیا کہ کوروناوائرس سےمتعلق پاکستان چین سےرابطےمیں ہے ،چین میں پاکستانیوں کی روزانہ کی بنیاد پراپ ڈیٹ لے رہے ہیں، چینی حکومت پاکستانی طلبہ کا خیال رکھ رہی ہے، متاثرہ چاروں پاکستانی صحتیاب ہورہے ہیں، مزید کسی پاکستانی کے متاثرہونے کی اطلاع نہیں۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا کامیاب رہا،امید کرتے ہیں امریکا طالبان مذاکرات منطقی انجام کوپہنچیں گے ،پاکستان اورترکی میں دوہری شہریت کے معاملے پربات چیت جاری ہے ۔