حب کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم ،3افراد جاں بحق
فائل فوٹوحب کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ رات وندر کے قریب بلوچ گوٹھ کے مقام پرمسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت تشویش ناک ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔