پاک فضائیہ کا میراج طیارہ شور کورٹ کے قریب گرکرتباہ ،پائلٹ محفوظ

شائع 07 فروری 2020 10:50am
فائل فوٹو

شورکوٹ:پاک فضائیہ کا میراج طیارہ شور کورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا ،حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا میراج طیارہ شورکوٹ کے قریب  معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ  ہو ا۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق،پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیاجبکہ زمین پرکسی قسم کاجانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی وجوہات جاننےکے لیے ایئرہیڈکوارٹرزمیں ایک اعلیٰ سطح کا بورڈتشکیل دے  دیا۔