سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کی دلچسپی کا متقاضی ہے،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 14 فروری 2020 10:04am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کی دلچسپی کا متقاضی ہے،پاکستان کے معاشی قوانین میں کمپنیوں کو لانا بھی ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کی دلچسپی کا متقاضی ہے،زیادہ سخت ضوابط کے لیے آپ نے کبھی بھی امریکااور برطانیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا لیکن پاکستان کے لیے آپ ریگولیشن نہیں چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  پاکستان کے معاشی قوانین میں کمپنیوں کو لانا بھی ضروری ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فریم ورک کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا۔