سکھر میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی ، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

اپ ڈیٹ 14 فروری 2020 08:43am
فائل فوٹو

سکھر کے علاقے غریب آباد میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی،آگ نے دکان کے اوپر قائم فلیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ سے جھلس کر فلیٹ میں موجود 4افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔

سکھرکے بیری چوک پرواقع کپڑے کی دکان میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کے اوپر قائم فلیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فلیٹ میں موجود 4افراد جھلس کرجان سے گئے جبکہ 6زخمی ہوئے،واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں پہنچی اورکوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ریسکیوکے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی،زخمیوں میں خاتون سمیت 2افراد کی حالت تشویشناک ہے،جنہیں گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔