وزیرخارجہ کا امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 10:31am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  امریکی صدرنے جموں وکشمیرکوتصفیہ طلب تنازعہ تسلیم کیا، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش کو دہرایا، پاکستان امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمےاور امن و استحکام کی صدر ٹرمپ کی خواہش مثبت علامت ہے ۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پرامن ہمسائیگی کے ویژن کا مقصد بھی علاقائی امن و سلامتی ہے ،صدر ٹرمپ کا پاک، امریکا تعلقات کو اچھا قرار دینا بھی باہمی تعلقات کی بہتری کا عکاس ہے ،امریکی صدر نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے عزم کو داہرایا، پاکستان اور امریکا مشترکہ طور پر افغان امن و مصالحت کے لیےکوشاں ہیں ۔

 شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ پاکستان نے امریکا،طالبان مذاکرات میں بھرپور تعاون کیا ، امریکااور طالبان 29 فروری کو امن معاہدے پردستخط کریں گے ، امن معاہدے کے نتیجے میں افغان فریقین کے مابین مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔