پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،نیول چیف
فائل فوٹواسلام آباد:نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی سپارک 2020 کے دوران مشق کے کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا۔
کمانڈرکراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ سینٹر آمد پرنیول چیف کا استقبال کیا اورامیرالبحر کوبریفنگ دی ۔
بعدازاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکریکس ایریا اور اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا۔
شاہ بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد مشق سی سپارک کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں اور کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل کا جائزہ لینا تھا۔
نیول چیف کو مشق سی اسپارک کے دوران آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران نیول چیف نے کریکس ایریا میں تعینات افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم کو سراہا۔
اس موقع پر نیول چیف نے کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔