ایل او سی کی خلاف ورزی،بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب،پاکستان کا احتجاج
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 25 فروری کو ایل او سی کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،جس سے سے 40 سالہ محمد بشیر شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی سینئر سفارتکار کو طلب کر کے خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے،بھارتی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔