ستائیس فروری کا دن بھارت کے لیے ندامت کے سواکچھ نہیں،عثمان بزدار
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی،ستائیس فروری کا دن بھارت کےلیےندامت کے سواکچھ نہیں ۔
بھارتی طیارے گرانے کا ایک سال مکمل ہونے پر”سرپرائز ڈے “پر لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان 27 فروری کوتاریخی دن کے طور پر منا رہی ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 27فروری کو پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے 2بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،پاکستانی شاہینوں نے بھارتی طیارے تباہ کرکے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار بھی کیا،27 فروری کا دن بھارت کے لیے ندامت کے سواکچھ نہیں ،پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو عبرت آمیز سرپرائز دیا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے ،ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔