بھارت نے جنگ چھیڑی تو بہت نقصان اٹھائے گا،ترجمان پاک فوج
فائل فوٹوراولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی کھیل سے اچھی طرح واقف ہیں ،بھارت نے جنگ چھیڑی تو بہت نقصان اٹھائے گا،2جوہری طاقتوں میں جنگ کی گنجائش نہیں، ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں۔
ڈی جی آئی سی پی میجرجنرل بابرافتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس27 فروری کی مناسب سےہے،14فروری کوپلواماواقعہ پیش آیا،بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ،پاکستان نےذمہ دارانہ انداز میں شواہد طلب کئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا بھارت نے رات کے اندھیرےمیں26فروری کوناکام حملہ کیا،پاکستان نے 27 فروری کو دن کی روشنی میں جواب دیا،بھارت کے دو طیارے تباہ ہوئےبھارت کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا،27فروری پاکستان تاریخ کا روشن باب ہے،آج کےدن پاک فوج قوم کی امنگوں پرپوری اتری۔
میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ تمام شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،تمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کا دن یوم تشکربھی ہے اور یوم عزم بھی،جنگیں حب وطن،عوامی اعتماداور فوجی طاقت سےلڑی جاتی ہیں،مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئےہروقت تیار ہیں،مشرقی سرحدپربھارت کی طرف سے خطرات درپیش ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جو کھیل کھیل رہا ہے،مسلح افواج اس سے خوب واقف ہیں،چند سالوں میں ایل او سی پربھارتی شرانگیزی میں اضافہ ہوا،ایک سال میں 384سیزفائرکی خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں،2018میں ایل او سی پر سب سے زیادہ شہادتیں ہوئیں،2019میں ایل او سی پر سب سے زیادہ دراندازی ہوئی۔
میجرجنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاک فوج باصلاحیت اورذمہ دار فورس ہے،پاک فوج صرف ملٹری تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے،بھارت کی جانب سے آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت کی جانب سے جنگ چھیڑی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ جموں کشمیربین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے،جموں کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں،بھارت نے73سال سےمقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے،5اگست کوکشمیرکی صورتحال کو مزید خراب کیاگیا،آج کشمیر میں ظلم وستم انتہا کو پہنچ چکا ہے،مقبوضہ کشمیر میں مکمل کمیونی کیشن لاک ڈاؤن ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ سنگین ہوچکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مظاہرے ہورہے ہیں،ظلم کے خلاف آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے،اقوام متحدہ نےکہا کہ مسئلہ کشمیرکاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے،اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نےصورتحال کوسنگین قراردیا،مسئلہ کشمیرکا حل نہ صرف قومی مفادبلکہ سلامتی کاضامن ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 20سال سے جنگ جاری ہے،20سال سے قوم اور فورسز نےدہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی،پاکستان نے دہشت گردی کا ڈٹ کرمقابلہ کیا،پاکستان نے عالمی امن کیلئے بھرپورکردار ادا کیا،آپریشن ردالفساد میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدآپریشنز ہوئے،17ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے،450ٹن سے زائد بارودی مواد قبضے میں لیاگیا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنزکےدوران ہزارسےزائدالقائدہ کےدہشت گرد ہلاک اور گرفتارہوئے،آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کڑی ہے،آپریشن ردالفساد کامقصد پرامن اورمستحکم پاکستان ہے،46ہزارکلو میٹرعلاقہ دہشت گردوں سےپاک کرایاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک سرزمین کاکوئی ایساحصہ نہیں جہاں پاکستان پرچم نہ لہرارہاہو،قبائلی علاقوں کاصوبےمیں ضم ہوناامن کا ثبوت ہے،امن کےسفرمیں قوم اورمیڈیا نےکلیدی کردار ادا کیا ،آج پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں،پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،حال ہی میں انتونیوگوتیرس نےکرتار پورکادورہ کیا،پڑوسی ملک میں اقلتیوں پر مظالم جاری ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی سلامتی کوچیلنج کیاگیاتوکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،2ایٹمی طاقتوں کےدرمیان جنگ خطرناک ہوسکتی ہے،بھارت کی صلاحیت کودیکھتے ہوئےہم نےاپنی تیارکی،کیا خطہ کسی جنگ کا متحمل ہوسکتا ہے؟،۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کابھرپورجواب دینےکیلئےتیار ہیں،ہم بھارت کی عسکری تیاریوں پرنظررکھے ہوئے ہیں،پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،درعمل کیلئےہمہ وقت تیار ہیں،پاکستان اوربھارت کے دفاعی بجٹ میں بڑا فرق ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی قیادت کےحالیہ بیانات کو سنجیدگی سےدیکھ رہےہیں،مقبوضہ کشمیر سےمتعلق تمام آپشنزٹیبل پر ہیں ،مسئلہ کشمیرسےمتعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں،افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،پاکستان کے افغانستان سےبہترین تعلقات ہیں،پاکستان افغان امن معاہدے کومثبت اندازمیں دیکھتاہے،پوری دنیا افغان مسئلے کے حل میں پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوروناوائرس کامعاملہ وزارت صحت اچھی طرح دیکھ رہی ہے،وزارت صحت مثبت طریقے سے معاملہ پرنظررکھے ہوئے ہے،پاک فوج حکومت کی بھرپورمعاونت کیلئےہروقت تیارہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔