'کشمیرسے متعلق امریکی صدرٹرمپ کے بیان پرخوش ہونے کی ضرورت نہیں'
چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری- فائل فوٹوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے خبردارکیا کہ کشمیرسے متعلق امریکی صدرٹرمپ کے بیان پرخوش ہونے کی ضرورت نہیں۔فلسطینیوں سے پوچھیں صدرٹرمپ نے ان کے معاملے میں بیان دیے توکیا نتائج نکلے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیرصدارت ہوا۔
کمیٹی ارکان نے وفاقی وزیرشیریں مزاری کی غیرحاضری کا سوال اٹھایا توحکام انسانی حقوق نے وفاقی وزیرکے بیرون ملک ہونے کا بتایا۔
وزارت خارجہ حکام نے کشمیرکے معاملے پروزیراعظم اور وزیرخارجہ کے بیرون ملک دوروں سمیت دیگرحکومتی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
حکام نے بتایاکہ کشمیرکے مسئلے کوہرفورم پراجاگرکیا ہے۔یواین سیکریٹری جنرل نے بھی کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا۔صدرٹرمپ نے بھی بھارت میں ثالثی کا بیان دیا۔
بلاول بھٹوزرداری نے حکوتی اقدامات پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے مناسب اقدامات نہیں کئے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی رپورٹس پربھارت کودباؤمیں نہیں لیا۔
امریکی صدرکے بیان پربلاول بھٹو نے کہاکہ ٹرمپ کی کشمیرسے متعلق بات پرخوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ فلسطینیوں سے پوچھیں ٹرمپ نے ان کے معاملے میں بیان دیے توکیا نتائج نکلے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔