کراچی:منی بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،2افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 28 فروری 2020 10:26am
فائل فوٹو

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار منی بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثے میں 2افراد جاں بحق  جبکہ 8زخمی ہوگئے ۔

کراچی میں  سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب صبح سویرے تیز رفتار منی بس نے موٹرسائیکل سوار افراد کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2فراد جان سے گئے اور 8زخمی ہوگئے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور فوری طورپر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

 پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے  بے قابو ہونے کے بعد پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے افراد  حب کے رہائشی تھے جو مکی مسجد میں شب جمعہ کیلئے آئے  تھے اور واپس گھر جا رہے تھے۔

حادثے میں 35 سالہ ساجد جاں بحق ہوا دوسری  لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ زخمیوں میں علی بخش، عجب اللہ،، عبدالحکیم،،شاہ خالد، بخت زادہ، امان اللہ، حاجی اختر  اور حمید اللہ شامل ہیں ۔