'پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کی وجہ بروقت حکومتی اقدامات ہیں'
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کی وجہ بروقت حکومتی اقدامات ہیں۔حکومت کی تمام بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے۔جب محسوس کیا کہ وائرس کو روکنے کےلئے لاک ڈاؤن اشد ضروری ہے تو اسے نافذ کر دیا گیا۔حکومت کورونا وباء کے معیشت پر اثرات کے حوالے سے باخبر تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی کووڈ-19ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کورونا وباء نے اس طرح سے متاثر نہیں کیا جس طرح امریکا اور یورپی ممالک اس سے متاثر ہوئے۔پاکستان میں کورونا کیسسز میں کمی کی وجہ بروقت حکومتی اقدامات ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پر ساری صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کو ٹاسک سونپا گیا کہ میڈیکل آلات اور سہولیات کا حصول ممکن بناتے ہوئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر کےاسپتالوں کی ضروریات پوری کریں۔این سی او سی نہ صرف وباء کے پھیلاؤ کے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کرتا ہے بلکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی بھی ترتیب دی جاتی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا حکومت کی تمام بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے۔جب محسوس کیا کہ وائرس کو روکنے کےلئے لاک ڈاؤن اشد ضروری ہے تو اسے نافذ کر دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا حکومت کورونا وباء کے معیشت پر اثرات کے حوالے سے باخبر تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کو غرباء اور ڈیلی ویجرز کا احساس ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔