'عمران خان پی ٹی آئی کے بجائے پورے ملک کے وزیراعظم بنیں'
فائل فوٹوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ یہ جنگ کا وقت ہے اور ہمارے وزیراعظم ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ہمارے وزیراعظم کنفیوژ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے بجائے پورے ملک کے وزیراعظم بنیں۔اس وقت سیاست نہیں مل کر ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی کردارکشی اور پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر تنقید کی گئی۔ملک حالت جنگ میں ہےاورصوبوں سےکہاجارہاہےخودلڑو۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔