'کورونا کےخلاف جنگ میں سندھ یا صوبائی کارڈ نہیں چلے گا'
فائل فوٹووزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کورونا کےخلاف جنگ میں سندھ یا صوبائی کارڈ نہیں چلے گا۔پہلے پیپلزپارٹی سے وفاق کی خوشبو آتی تھی لیکن آج صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نرم کیا تو بھی تنقید کی گئی۔سندھ میں تو لاک ڈاؤن پرعملدرآمد ہی نہیں ہوسکا۔
شاہ محمودقریشی نےیہ بھی کہاکہ دوسری جنگ عظیم کےبعددنیانےاتنابڑا بحران نہیں دیکھا۔ویکسین دریافت ہونے تک اس وباء کو روکنا ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں تاحال ٹیسٹ ہونےوالے افراد کی تعداد ناکافی ہے۔اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد کی ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔ملک میں 70سے زائد لیب کام کررہی ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی شرح اموات 2.1 فیصد ہے۔نیشنل ایمرجنسی کے ذریعے ہی کورونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔