'خادم اعلیٰ کے10برسوں میں شریف خاندان کے اثاثوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا'
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر- فائل فوٹووزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ کے دس برسوں میں شریف خاندان کے اثاثوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ملازمین کی کمپنیوں میں اربوں روپے کی رقم جمع کرائی گئی۔ غریب ملازم جو کبھی کراچی نہیں گئے ان کو کروڑوں روپے بھیجے گئے۔عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنے کا یہ مناسب وقت ہے ۔
اسلام آبادمیں وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبر نےمیڈیا بریفنگ دی۔
شہبازشریف س مزید دس سوال پوچھتے ہوئے کہاکالادھن ہنڈی،حوالہ سےباہربھجواکرٹی ٹیزکےذریعے منگوایا جاتاتھا۔شہبازشریف عجیب وغریب فرمودات سےگمراہ کررہےہیں۔وہ بتائیں کہ راشدکرامت کے اکاؤنٹ میں ساڑھے چارسوملین روپےکیسےمنتقل ہوئے؟
شہزاد اکبر نے کہاکہ شہبازشریف کے اثاثوں میں ہوشربااضافےکی وجہ ٹی ٹیزہیں۔ شہباز شریف نے ان ملازمین کے نام سے کمپنیاں بنائیں جن کی تنخواہ 18 ہزارسے 60 ہزار روپے ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ان کےاکاوَنٹ میں دو لوگ رقم جمع کررہے ہیں۔نیب شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے خلاف اب فائل بناکرآگے بڑھے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔