'بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے'

شائع 13 مئ 2020 07:24pm
سربراہ پاکستان فوج جنرل قمر جاوید باجوہ -فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے جوانوں کی لگن اورپیشہ وارانہ مہارت کوسراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ پرامن اورخوشحال بلوچستان کےلئے حکومت کے ساتھ تعاون ہمارا فرض ہے۔تمام کمانڈرز دوردراز علاقوں میں لوگوں کوکورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرل جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کے دورے میں  سدرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے گیریژن میں قرنطینہ سہولیات کا معائنہ کیا اور کورونا وائرس کےخلاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پرآرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشن تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت بارڈر مینجمنٹ پربریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو وبا سے نمٹنے کےلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے وباء سے نمٹنے کےلئے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کوسراہا اور  گیریژن میں قرنطینہ سہولیات اور انتظامات کی تعریف بھی کی۔ آرمی چیف نے صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز اورگائیڈ لائنز کو سراہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے جوانوں کی لگن اورپیشہ وارانہ مہارت کوسراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔پرامن اورخوشحال بلوچستان کےلئے حکومت کے ساتھ تعاون ہمارا فرض ہے۔تمام کمانڈرز دوردراز علاقوں میں لوگوں کوکورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد کریں۔آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کوصوبے کے دوردراز علاقوں تک پہنچنے کی ہدایت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔