'کل سےاندرون ملک محدودپروازیں شروع کررہےہیں'

شائع 15 مئ 2020 04:38pm
فائل فوٹو

وزیر ہوابازی غلام سرور خان کہتے ہیں نیب نےمجھے کوئی لیٹرجاری نہیں کیا۔کسی بھی شکایت پرنیب کوجانچ پڑتال کرنی چاہیئے۔

آج نیوز کے پرگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنےحوالےسےمتعلق کسی تحقیقات پراعتراض نہیں۔ہمیں اپنی گائیں اوربھینسوں کا بھی اندراج ہوتاہے۔

انہوں نے کہالیڈرشپ کےساتھ مخلصانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم پرمکمل اعتماد ہے۔میرےپاس کوئی کمرشل پراپرٹی نہیں۔پوری دنیامیں میرا ایک ہی گھر ہے،جوآبائی ہے۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ قربانی کابکرا بنانےوالی بات کی تردیدکرتاہوں۔6،6باروزیررہنےوالوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔حکومت اوراپوزیشن سب کااحتساب ہوناچاہیئے۔آئندہ الیکشن میں صرف صاحب کردار لوگ آگےآنا چاہئیں۔ملک لوٹنےوالےدربدر ہیں۔

انہوں نے کہااندرون ملک پروازوں کی اجازت دےدی ہے۔اندرون ملک پروازیں بند ہونےسےعوام کومشکلات تھیں۔مسافروں کوایس او پی کا خیال رکھنا ہوگا۔جہاز کاسفر زیادہ محفوظ ہے۔کل سےاندرون ملک محدودپروازیں شروع کررہےہیں۔کوشش ہےکہ کرایوں میں اضافہ نہ ہو۔چاہتےہیں لوگوں کو اچھےسفر کی سہولت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 181پروازیں دنیا کےمختلف ممالک میں بھیجیں۔ہمارےدورمیں امریکا براہ راست پرواز بھیجی گئی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کوواپس لائے۔ووہان سےپاکستانی طالبعلموں کو18مئی کوواپس لایاجائےگا۔تمام ترمسائل کے باوجود آپریشن جاری ہیں۔