'ٹائیگر فورس کے نوجوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں'
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہےہیں۔یہ نوجوان متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی نئی مثال قائم کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو آج واسا ملازمین کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کےلئے 40 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔
لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے واسا کے وائس چیئرمین شیخ امتیاز اور ایم ڈی سید زاہد عزیز نے ملاقات کی اور چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کےلئے 40 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ واسا ملازمین کی جانب سے رقم عطیہ کرنا قابل تحسین ہے۔فنڈ میں آنے والی پائی پائی کو دیانتداری سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد پر خرچ کریں گے۔
اس سے قبل لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔جو عوام کی خدمت کےلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں،یہی نوجوان انکا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے حوالے سے پنجاب ضرور لیڈ لے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔