'بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کودہشتگردی سے منسلک کررہا ہے'

شائع 17 مئ 2020 04:18pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کودہشتگردی سے منسلک کررہا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی ہے۔ بھارت پراپیگنڈے پر مبنی آپریشن کےذریعے ریاستی دہشتگردی سے دنیاکی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

وزیراعظم نےٹویٹ کیاہےجس میں انہوں نےکہاکہ آر ایس ایس سےمتاثرمودی کامقبوضہ کشمیر سے متعلق نظریہ واضح ہو چکا ہے۔مودی نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سےمحروم کیا۔مودی سرکاربچوں اورعورتوں پر پیلٹ گنز جیسےہتھیاراستعمال کرکےغیر انسانی سلوک کررہی ہے۔غیرانسانی لاک ڈاؤن مسلط کرکےکشمیریوں کوخورک اورادویات جیسی بنیادی ضروریات سےمحروم رکھا جارہاہے۔کشمیروں کی نوجوان نسل کی وسیع پیمانے پرگرفتاریاں جاری ہیں۔مواصلات کے تمام راستے منقطع کرکےکشمیریوں کوباقی دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نےکہاکہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکودہشتگردی سےمنسلک کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے۔کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنرل اسمبلی نےضمانت دی ہے۔بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کوپاکستان کے ساتھ جوڑ کر پرپیگنڈےپرمبنی آپریشن کرنا چاہتاہے۔بھارت ایسے آپریشن کےذریعے ریاستی دہشتگردی سے دنیاکی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔