Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی، تمام سرکاری...
شائع 25 اگست 2020 10:28pm

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی، تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

چھٹیوں پر گئے ملازمین کو فوری طور پر اپنے اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے شہر کے دورے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں، انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب ہیں

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔ امید ہے این ڈی ایم اے بلاتفریق اقدامات کرے گا ۔ پہلے وفاقی وزیرغلام سرورکے بیان سے نوے ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ اب حکومت میں رہنے والے سیاستدانوں کو واجب القتل قرار دینے جیسے الفاظ استعمال کرکے اپنی نااہلیاں چھپائی جارہی ہیں ۔

پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے اسلام آباد میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیرغلام سرور خان کی اپنی وزارت کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ پی آئی اے کے اپنے جہازیورپ اورامریکہ نہیں جاسکتے، پہلے چین کو ناراض کیاگیا ۔ اب سعودی عرب ناراض ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div