Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

'مشرف سے این آر اوحاصل کرنے والوں نے قومی معیشت کوتباہ کیا'

اپنےٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن کی رقم کو بچانے کےلئے پارلیمنٹ کوکام کرنے سے روک رہے ہیں۔
شائع 26 اگست 2020 12:01am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ روز اول سے کہہ رہا ہوں کہ اپوزیشن رہنماؤں کےمفادات ملکی مفادات سے متصادم ہیں۔ احتساب کا شکنجہ سخت ہوتے ہی اپوزیشن رہنما خود کوبچانےکی کوششیں کررہے ہیں۔اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کراناچاہتی ہے۔مشرف سے این آر اوحاصل کرنے والوں نے قومی معیشت کو تباہ کیا، اب مزید کسی کواین آراونہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج سینیٹ میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 اہم بل منظور نہیں ہونے دیے۔بل اینٹی منی لانڈرنگ اوراسلام آباد وقف املاک سے متعلق تھے۔

اپنےٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن کی رقم کو بچانےکےلئےپارلیمنٹ کوکام کرنے سے روک رہے ہیں۔ اپوزیشن کورونا کے خلاف حکومت کی موثر حکمت عملی کوناکام بنانا چاہتی ہے۔کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی کی کامیابی کوپوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ اپوزیشن جمہوریت کی آڑ لے کراپنی لوٹ کھسوٹ کوچھپانا چاہتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن این آر او لینے کےلئے نیب کو بدنام کررہی ہے۔ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتی ہے۔ ملکی معیشت کی تباہی اورغربت میں اضافہ چاہتی ہے۔ وہ این آر او کےحصول تک حکومت گرانے کی دھمکیاں دیتے رہیں گے۔واضح کرنا چاہتا ہوں،کچھ بھی ہوجائے میری حکومت این آر او نہیں دے گی ۔قومی دولت لوٹنے والوں کو این آر او دینا قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

انکاکہنا تھا کہ مشرف سے این آراو حاصل کرنے والے سیاسی رہنماؤں نے قرضوں میں 4 گنا اضافہ کیا۔ مشرف سے این آر اوحاصل کرنے والوں نے قومی معیشت کوتباہ کیا۔ اب مزید کسی کواین آراونہیں ملے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div