Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

کراچی: ملیرندی کے سیلابی پانی سے درجنوں دیہات زیرآب

ملیرندی میں تیز رفتارسیلابی پانی نے درجنوں دیہاتوں میں تباہی...
شائع 26 اگست 2020 01:03am

ملیرندی میں تیز رفتارسیلابی پانی نے درجنوں دیہاتوں میں تباہی مچا دی۔

ملیرندی بپھرنے سے ملاعیسی گوٹھ، جام گوٹھ ،بروگوٹھ اولڈ تھانہ زیرآب آگئے،مساجد سے دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات کئے جارہے ہیں

ملیرندی میں تیز رفتارسیلابی پانی نے درجنوں دیہاتوں میں تباہی مچا دی، ملیرندی بپھرنے سے ملاعیسی گوٹھ، جام گوٹھ ،بروگوٹھ اولڈ تھانہ زیرآب آگئے، اولڈ شفیع گوٹھ سمیت درجوں دیہات ،راستے اور کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئیں، دیہات خالی کرنے کیلئے مساجد سے اعلانات کیے جارہے ہیں، بیشتر لوگوں گھروں سے نکل نہ سکے۔

کئی دیہاتوں میں لوگوں نے چھتوں میں پناہ لے لی ،ملیر ندی کے اطراف کی آبادیوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ملیر ندی کے قریب مگسی گوٹھ کے مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div