Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بڑھاپے میں شادی مہنگی پڑگئی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک 60 سالہ شخص کو بڑھاپے کی شادی مہنگی...
شائع 26 اکتوبر 2020 08:44am

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک 60 سالہ شخص کو بڑھاپے کی شادی مہنگی پڑگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قنوج کے رہائشی 4 بیٹیوں کے باپ راجیندر کی بیوی کا 6 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ 4 ماہ پہلے اس کے چچا زاد بھائی نے مشورہ دیا کہ تنائی دور کرنے کیلئے دوسرے شادی کرلے۔ راجیندر نے چچا زاد بھائی کے کہنے پر 4 ماہ قبل شادی کرلی۔

شادی کے بعد نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک شخص بھی راجیندر کے گھر رک گیا۔ سہاگ رات کو وہ شخص اچانک نوبیاہتا جوڑے کے گھر آیا اور دلہن سے کہا کہ اس کی ماں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔ یہ سنتے ہی دلہن فوری اٹھی اور کچھ نقدی لے کر ماں کا پتہ لینے چلی گئی۔ دلہن نے زیور بھی پہنے ہوئے تھے، اس دن کے بعد سے دلہن واپس نہیں آئی۔

60 سالہ راجیندر نے 4 ماہ انتظار کرنے کے بعد آخر کار پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ متاثرہ شخص نے اپنے چچا زاد بھائی اور دلہن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div