نریندر مودی کا نیا روپ دھار لیا۔۔۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں...
شائع 26 اکتوبر 2020 08:58am

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیلئےایک زہریلا سانپ تو ثابت ہوئے ہی ہیں، لیکن اب وہ "اِچھا دھاری ناگ" کا درجہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ نریندر مودی اب مختلف روپ اپنانے لگے ہیں۔

ویسے تو مودی کچھ نہ کچھ ایسا کرتے رہتے ہیں جس سے انہیں میڈیا میں خوب توجہ حاصل ہوسکے۔ کبھی وہ کشمیر کے دورے پر جاتے ہیں تو کشتی میں بیٹھ کر بلا وجہ ہاتھ ہلاتے رہتے ہیں اور یوں دکھاوا کرتے ہیں جیسا کہ ان کے استقبال کیلئے عوام کا جم غفیر موجود ہو۔

اسی طرح امریکی صدر اوبامہ کے دورہ بھارت کے دوران انہوں نے 36 لاکھ روپے کا سوٹ زیب تن کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ اب انہوں نے داڑھی اور زلفیں بڑھا کر لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

نریندر مودی نے داڑھی اور زلفیں کورونا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بڑھائی ہیں۔ اگر وہ لاک ڈاؤن کے دوران یہ کام کرتے تو شاید لوگ سمجھتے کہ مودی جی کو بھی حجام کی دستیابی کا مسئلہ ہوگا لیکن اب انہوں نے جس انداز میں داڑھی اور زلفیں بڑھانا شروع کی ہیں اس سے یوں لگتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ ہندو سادھو کا روپ دھارتے جا رہے ہیں۔