Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

جج عدالت میں صرف لکڑی کا ہتھوڑا ہی کیوں استعمال کرتے ہیں؟

عدالتی سماعت کے بعد ججز اپنا فیصلہ سنانے کے بعد ایک لکڑی کا...
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2020 11:25am

عدالتی سماعت کے بعد ججز اپنا فیصلہ سنانے کے بعد ایک لکڑی کا ہتھوڑا ٹیبل پر مارتے ہیں۔ اس کے بعد کسی کی مجال نہیں ہوتی اس فیصلے کے خلاف بولنے کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ لکڑی کے اس ہتھوڑے کو زور سے مار کر آرڈر آرڈر بھی کہتے ہیں۔

کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی لکڑی سے بنے ہتھوڑے کو ہی کیوں استعمال کیا جاتا ہے آخر اس کو استعمال کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا اس کے پیچھے بھی کوئی سائنس ہے یا خفیہ راز۔

لکڑی سے بنے اس ہتھوڑے کو مارنے کی کئی وجوہات ہیں، یہ انگریزوں کے دور سے استعمال ہوتا آیا ہے ۔ اس کا آغاز انگلینڈ کی ایک عدالت میں ہوا جہاں کرائے دار اور مالک مکان زور زور سے لڑ رہے ہوتے تھے اور جج کو عدالت کا ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہوتا تھا۔

جس کی وجہ سے وہ لکڑی کی ٹیبل کو زور زور سے بجاتے تھے اور بعد ازاں اسی کی مشابہت سے ایک لکڑی کا ہتھوڑا اور ٹیبل بنائی گئی جس کے بعد دنیا بھر کی تمام عدالتوں میں نظم و ضبط کو قائم رکھنے اور جج کی بات پر توجہ دینے کے لئے لکڑی کا ہتھوڑا استعمال کیا جانے لگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div