Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت: معیشت کمزور مگر مٹھائی سونے کی

انڈیا میں تہواروں کا موسم جاری ہے اور جہاں جشن ہوگا وہاں...
شائع 08 نومبر 2020 01:22pm

انڈیا میں تہواروں کا موسم جاری ہے اور جہاں جشن ہوگا وہاں مٹھائیاں بھی ہوں گی، چنانچہ گذشتہ دنوں گجرات کے شہر سورت میں ایک خاص مٹھائی نظر آئی جو نو ہزار روپے کلو فروخت ہو رہی تھی۔

دراصل مقامی تہوار چاندی پدوو کے موقعے پر سورت کے ایک مٹھائی والے نے 'گھری' مٹھائی کی ایک قسم 'گولڈ گھری' مٹھائی تیار کی۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق دکاندار نے بتایا کہ عام طور پر گھری مٹھائی 660 سے 820 روپے فی کلو کے حساب سے ملتی ہے لیکن انہوں نے جو مٹھائی تیار کی ہے وہ نو ہزار روپے کلو ہے۔

اس میں سونا یعنی گولڈ ڈالا گیا ہے جو کہ قدیم آیوروید طب کے حساب سے صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ چونکہ سونا قیمتی دھات ہے اس لیے اس کی قیمت زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اس مٹھائی کی مانگ امید سے کم ہے جس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ یہ انڈیا کی خستہ معاشی حالت کی غماز ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div