Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیل گئی، 76 سے زائد اموات

نائیجیریا میں کورونا کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیلنا شروع...
شائع 15 نومبر 2020 08:41am

نائیجیریا میں کورونا کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیلنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں لوگوں کی اموات بھی ہورہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی مختلف ریاستوں میں پھیلنے والی بیماری کو ڈاکٹر نے "یلو فیور" یعنی زرد بخار قرار دیا ہے جس سے چار دنوں میں 76 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

نائیجیریا کے مرکز برائے انسداد امراض (ڈیزیز کنٹرول سینٹر) کے ڈائریکٹر جنرل چکوے نے تصدیق کی کہ ریاست ڈیلٹا، انوگنو اور باؤچی میں یہ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیارہ نومبر تک ڈیلٹا میں گیارہ نومبر تک 35 ، باؤچی میں 8 اور انوگنو میں 33 اموات ہوئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان تینوں ریاستوں میں یلو فیور (زرد بخار) کے 222 کیسز آئے جن میں سے 19 کی تصدیق ہوچکی ہیں، جو لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے اُن کی عمریں ایک سے 55 سال کی عمر تک ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ حیران کن طور پر اب تک جو کیسز سامنے آئے اُن میں بچے یا مرد ہی متاثر ہوئے ہیں۔

وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مشورے پر مریضوں کو انجیکشن لگایا جارہا ہے۔

یلو بخار کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق یلو بخار ایک وائرس ہے جو خاص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جسم میں پھیلتا ہے

زرد بخار کی علامات

انہوں نے بتایا کہ بخار، سردرد، تھکن، یرقان، پیٹ میں درد اور پیشاب ، فضلے میں خون نکلتا ہے جبکہ اُس کا مدافعتی نظام بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔

علاج

مریضوں کو عام طور پر بخار اور مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کی کی دوا اور انجیکشن لگائے جاتے ہیں جس سے بیماری قابو ہوجاتی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div