Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لیزر کے ذریعے جلد کی سرجری، کیا یہ مناسب عمل ہے؟

کیل مہاسے اور ان کے داغ، جُھریاں، رنگت کی خرابی وہ مسائل ہیں جو...
شائع 17 نومبر 2020 12:11pm

کیل مہاسے اور ان کے داغ، جُھریاں، رنگت کی خرابی وہ مسائل ہیں جو خواتین کی جلد کو متاثر کرتے ہیں۔ عمر بڑھنا، سورج کی روشنی یا جلد کی ضروری نگہداشت کی کمی ایسی وجوہات ہیں جو ان مسائل کو پیدا کرتے ہیں۔ ایسے مسائل کو کم کرنے اور یا ان سے پیچھا چھڑانے کے لیے متعلقہ ماہرین کی جانب سے ایک سے زیادہ طریقے متعارف کرائے گئے ہیں انہی میں سے ایک جلد کی سرجری بھی ہے۔

اس مرحلے پر سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ کیا جلد کے مسائل سے نجات کے لیے جلد کی سرجری کروانا ایک اچھا قدم ہے؟ اگر آپ اس مرحلے سے گزرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اس مضمون میں ہم آپ کو ہر وہ چیز بتائیں گے جو آپ کو لیزر سرجری کے بارے میں معلوم ہونی چاہیے۔

*** لیزر کے ذریعے جلد کی سرجری کیا ہے؟**

لیزر کے ذریعے جلدی کی سرجری بغیر زخم لگائے ایک قسم کا آپریشن ہے، جس میں لیزر کو جلد کے اوپر پھیرا جاتا ہے اس کے ذریعے جلد کی نچلی سطح میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور جسم کے قدرتی اجزا چُست ہوجاتے ہیں۔

یہ عمل جلد میں نیا کولیجن تشکیل دیتا ہے اور جلد کو اضافی رطوبتوں سے پاک کرتا ہے۔ یہ عمل دوسری تکنیکوں کے مقابلے میں سب سے تیز، آسان ترین اور کم خرچ والا طریقہ ہے جو سرجری کے ذریعے جلد کی بحالی کرتا ہے۔

٭ لیزرسرجری کے فوائد

داغوں کی ظاہری شکل کو کم کرتا ہے۔

ہائپر پگمنٹشن کو کم کرتا ہے۔

سورج کی تپش سے پہنچنے والے نقصان کو ختم کرتا ہے۔

گہری لکیروں اور جھریوں کو کم کرنا۔

لٹکتی ہوئی ڈھیلی جلد کو ہموار کرتا ہے۔

کیا لیزر سرجری کے کوئی نقصانات ہیں؟

لیزر کی قسم سے قطع نظر اس کی لائٹ جلد بنانے کے عمل کے لیے چھوٹے چھوٹے نشانات چھوڑتی ہے، لیکن جلد ہی ایک ہفتہ کے اندر نشانات غائب ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ جلد زخموں کو بھرنے والے راستے، خلیوں کی تخلیق نو اور جلد میں کولیجن کو بڑھانے سے مکمل طور پر ٹھیک ہوجاتی ہے۔ یہ عمل داغوں اور کھینچنے کے نشانات سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتا، جلد کو ہموار کرتا اور عمر بڑھنے کے آثار سے نجات دلاتا ہے۔

٭ لیزر سرجری سے پہلے کے کام

لیزر سرجری کے عمل سے گزرنے سے پہلے آپ اپنی ڈاکٹر کو ایسی ہر دوائی کے بارے میں آگاہ کریں جو آپ لے رہے ہیں۔ سورج کی روشنی سے بھی بچیں جس سے آپ کی جلد میں حساسیت پیدا ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف جلد کا رنگ نقصان دہ چیزوں سے بچنے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے ، اس کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

٭ لیزر سرجری کے بعد کے اقدامات

لیزر سرجری کے عمل سے گزرنے کے بعد اپنی جلد کو سکون دینا چاہیے تا کہ آپ ہر طرح کی تکلیف سے بچ سکیں، جیسے سورج کی روشنی اور کریم وغیرہ کا استعمال حساس جلد کے لیے بہت احتیاط کا مقام ہے۔ خاص طور پر سورج کی روشنی سے بچنا اہم ہے، اس مقصد کے لیے سن بلاک کا استعمال ضروری ہے۔ نیز سرجری کے بعد کچھ دن میک اپ نہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div