Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

فضل الرحمان کاآصف زرداری سے رابطہ، حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدرآصف...
شائع 26 جنوری 2021 03:02pm

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدرآصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک تیزکرنےپراتفاق کیا گیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق صدرآصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،جس میں ملکی سیاسی صورت حال تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے 5فروری کو پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق مشاورت کی اورحکومت مخالف تحریک کوتیزکرنےپربھی اتفاق کیا گیا۔

PDM

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

JUI

Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div