Aaj TV News

BR100 4,844 Decreased By ▼ -8 (-0.17%)
BR30 25,722 Increased By ▲ 50 (0.2%)
KSE100 45,060 Decreased By ▼ -126 (-0.28%)
KSE30 18,452 Decreased By ▼ -32 (-0.18%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 725,602 4584
DEATHS 15,501 58
Sindh 269,126 Cases
Punjab 250,459 Cases
Balochistan 20,321 Cases
Islamabad 66,380 Cases
KP 99,595 Cases

بالی وڈ کے معروف اداکار وویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان برسوں سے جاری دشمنی لگتا ہے کہ اب ختم ہونے جارہی ہے کیونکہ وویک اوبرائے نے سلمان خان کا مہمان بن کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وویک اوبرائے نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں فلم "کمپنی" سے کیا جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پذیرائی ملی, لیکن 2003 میں دبنگ خان کے خلاف پریس کانفرنس اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ان کے کیریئر پر کاری ضرب لگائی۔

سلمان اور وویک کے درمیان برسوں سے ایشوریا رائے کے حوالے سے دشمنی چلی آرہی ہے, تاہم 18سال بعد ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دشمنی ختم ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی فیملی پارٹی میں شرکت کی، وویک کو سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیمان خان نے اپنی سالگرہ پر مدعو کیا جس میں حیران کن طور پر وویک اوبرائے بھی پہنچ گئے۔

اداکار کو سلمان خان کے گھر کی نجی تقریب میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے تاہم وویک کی پارٹی میں شرکت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اب دشمنی دوستی میں بدلنے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بعد وویک اوبرائے نے متعدد بار ایوارڈ شوز یا دیگر تقریبات میں دبنگ خان سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی تھی, تاہم سلمان خان کی جانب سے وویک اوبرائے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی گئی۔