Aaj TV News

BR100 4,846 Increased By ▲ 46 (0.97%)
BR30 24,817 Increased By ▲ 124 (0.5%)
KSE100 45,175 Increased By ▲ 231 (0.51%)
KSE30 18,470 Increased By ▲ 87 (0.47%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 850,131 4298
DEATHS 18,677 140
Sindh 289,646 Cases
Punjab 314,517 Cases
Balochistan 23,016 Cases
Islamabad 77,414 Cases
KP 122,520 Cases

بنگلا دیش میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کےلیے مختلف اور دلچسپ انداز اپناتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بنگلا دیش کے ماہی گیروں کی تصاویر جاری کیں تو سوشل میڈیا پر دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔

مچھلی پکڑنے کے اس بنگلا دیشی طریقہ کار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی پکڑنے کے لیے بنگالی مچھیرا کس طرح کشتی میں چوکنا کھڑا ہے۔

بنگلا دیشی ماہی گیر مختلف انداز میں مچھلی پکڑتے ہیں، کئی ایکروبیٹک طریقے کا استعمال کرتے ہیں اور مچھلیوں پر دھاوا بول دیتے ہیں۔

اس طریقہ کار میں مچھلیوں کو پکڑنے کے جال کے پیچے بانس کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ جال کی شکل تکون جیسی رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کا شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ مچھلیاں کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

بین الااقوامی ادارے نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے ساحل پر حد سے زیادہ مچھلی کے شکار کی وجہ سے دنیا بھر میں حیاتیاتی توازن بگڑ رہا ہے۔