Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈائیٹنگ کے بغیر وزن کیسے کم کیا جائے؟

وزن کم کرنے کا جب ذکر آتا ہے تو اکثر خوراک میں رد و بدل کرنے کا...
شائع 08 اپريل 2021 12:12pm

وزن کم کرنے کا جب ذکر آتا ہے تو اکثر خوراک میں رد و بدل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ ایسے بھی طریقے ہیں جن کو اپنانے سے ڈائیٹنگ کے بغیر ہی وزن کم ہو سکتا ہے۔

سیدتی میگزین نے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈائیٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کے کچھ طریقے ایسے ہیں جو لگتے تو بڑے عام سے ہیں لیکن وزن کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

1: ناشتہ کرنا یقینی بنائیں

روزانہ ناشتہ کرنے کو یقینی بنانا میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور اس طرح وزن کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ شوگر کو بہتر بنانے میں بھی اس کا نمایاں کردار ہوتا ہے۔

2: کافی پینا

کافی جسم کو وہ توانائی فراہم کرتی ہے جو حرارت میں بدل جاتی ہے اور بھوک کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کی وجہ سے کھانے پینے کی مقدار میں کمی ہوتی ہے اور اس طرح وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

3: کھانے سے پہلے سُوپ پینا

پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کھانے سے پہلے سُوپ پینے کی عادت کیلوریز کی مقدار کو 20 فیصد کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تاہم آپ کو ایسے سُوپ کا انتخاب کرنا چاہیے جس میں کیلوریز کم ہوں یعنی تقریباً 150 کیلوریز تک۔

4: کیلوریز گننے سے پرہیز کریں

اگرچہ وزن میں کمی میں کیلوریز اہم کردار ادا کرتی ہیں، کچھ کھانوں میں تھوڑی مقدار میں کیلوریز شامل ہوسکتی ہیں لیکن ان اقسام میں صحت کے لیے ضروری غذائی اجزا کی کمی ہو سکتی ہے۔ لہذا یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اناج، پروٹین اور چربی سے پاک دودھ کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ صحت مند مناسب چکنائی بھی کھائیں تاکہ کیلوریز کو قابو میں رکھ سکیں۔

5: چیونگ گم

چیونگ گم وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ جب آپ فوری طور پر کچھ کھانا چاہتے ہیں تو اس وقت چیونگ گم چبانا مفید ہوتا ہے کیونکہ لوبان ذہن کو مشغول رکھتا ہے اور اس کا ذائقہ بھی کسی حد تک بھوک سے دھیان بٹانے میں مدد دیتا ہے۔

6: اعتدال پسندی کے اصول کی پاسداری

آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑی مقدار میں آئس کریم یا پیزا کا ٹکڑا کھائیں۔ کسی قسم کی سخت ڈائیٹ وزن کم کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے اور اکثر بھوک کا احساس بڑھاتی ہے۔ لہٰذا چاکلیٹ کیک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا یا کوئی اور پسندیدہ میٹھا کھانے سے پرہیز نہ کریں بشرطیکہ آپ کھانے میں اعتدال پسندی کے اصول پر کاربند ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div