Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سندھ: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئئے...
شائع 19 اپريل 2021 07:56pm

سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں

سی ٹی ڈی اوررینجرز نے جامشوروں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد دھرلیے، دو خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔دہشت گرد سعیدآباد پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنا چاہتے تھے،

رینجرز کے مطابق ملزمان طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔ تفتیش کےدوران اہم انکشافات بھی کیے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے دو خودکش جیکٹس، چھ دستی بم تین کلاشنکوف۔ دو پستول، پولیس وردیاں اور دیگر سامان برآمد ہواہے۔