Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'ملک میں روزگار کیلئے عمران خان کو بے روزگار کرنا ہوگا'

کراچی کے حلقہ این اے 249 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کے...
شائع 21 اپريل 2021 07:48pm

کراچی کے حلقہ این اے 249 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کی بحالی کیلئے عمران خآن کو بے روزگار کرنا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے 24 اپریل کو حلقہ میں مریم نواز کے جلسے سے خطاب کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خآن سے نجات نہیں ملتی پاکستان نہیں چل سکتا،

بلدیہ ٹاون میں قائم مرکزی الیکشن آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فیصل واوڈا تین سال تک حلقے میں نظر نہیں ائے پیپلز پارٹی نے 14 برس میں کوئی کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ہر بڑا مسئلہ نواز شریف نے حل کیا ہے،

ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی درخواستوں پر ردعمل دیتے ہوئےمفتاح اسماعیل نے کہا کہ انتخاب میں تاخیر وہی لوگ چاھتے ہیں جنہوں نے کام نہیں کیا۔

مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ 24 اپریل کو بلدیہ ٹاون میں جلسہ عام ہوگا جس سے مریم نواز خطاب کریں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div