Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'تبدیلی عمران خان کے جانے سے ہی آئیگی'

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ گندے کپڑے تبدیل کرنے...
شائع 24 اپريل 2021 06:50pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ گندے کپڑے تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہو گا،تبدیلی عمران خان کے جانے سے ہی آئے گی،تحریک انصاف کا ایک گروپ ان سے رابطے میں ہے،جہانگیر ترین نے بات کرنی ہوئی تو نوازشریف اور شہباز شریف سے کریں گے۔

رہنما مسلم لیگ مریم نوازنے کوروناکے بڑھتے کیسز کےباعث کراچی کادورہ منسوخ کر دیا۔

جاتی امرا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا وبا کی شدت میں اضافے کی وجہ سےعوام کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن سے ش نکلنے کے قصے اب پرانے ہو چکے۔ توشہ خانہ کیس میں راتوں رات کارروائیاں حکومت کو نواز شریف کی واپسی بارے برطانیہ سے مثبت جواب نہ ملنے پر کی گئیں ۔

مریم نواز نےحکومت کی جانب سےبار بار وزراتیں تبدیل کرنے بارے کہا کہ تبدیلی گندے کپڑے بدلنے سے نہیں،عمران خان کے جانے سے آئے گی ۔

مریم نواز جہانگیر ترین بارے سوال پر بولیں کہ انھوں نے بات کرنی ہوئی تونوازشریف اورشہبازشریف سے کریں گے۔تحریک انصاف کا ایک گروپ ہمارے رابطے میں ہے۔

مریم نوازکاکہناتھاکہ کراچی کے عوام مفتاح اسماعیل کو کامیاب کریں گے۔کراچی کےمسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div